18 فروری 2012 - 20:30

آل خلیفہ کےفوجیوں نے اس نوجوان کی تشیع جنازہ پر بھی حملہ کر دیا جومظاہرے کے دوران فوج کی فائرنگ میں شہید ہوا تھا۔

ابنا: آل خلیفہ اورآل سعود کے غاصب فوجیوں نے قبرستان وادیان میں اس نوجوان کی تشیع جنازہ میں شریک افراد پرحملہ کیا۔

آل خلیفہ کےسیکورٹی اہلکاروں نےاس حملے میں آنسوگیس کےگولے فائر کئے اور زہریلی گیس چھوڑی۔

منصور حسن نامی جوان ، آل خلیفہ کی سکیورٹی فورس کی زہریلی گیس کے نتیجے میں شہید ہوا۔دوسری جانب جمعیت وفاق کے رہنمامجید میلاد نے العالم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ بحرینی عوام کےعزم کےسامنے آل خلیفہ کے مظالم ، ناکام پالیسی ہے۔

بحرینی عوام کےانقلاب کی پہلی سالگرہ چودہ فروری دو ہزار بارہ سے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کےخلاف عوامی احتجاج کاسلسلہ بدستور جاری ہے اورایک بار پھرشہداء اسکوائر اور لؤلؤ اسکوائر تک مارچ کرنے کے لئے کئی اپیلیں سامنےآئي ہیں اور بحرینی عوام اس اسکوائر تک پہنچنےکی کافی کوشش کر رہے ہیں۔....... /169